قومی و صوبائی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن 21 اپریل کوکرانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اقصیٰ شاہد)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 24 قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی الیکشن 21 اپریل کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد 24 قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقے خالی ہوئے تھے،آصف زرداری کے صدر مملکت بننے سے این اے 207 کی نشست خالی قرارپائی،مریم نواز،علی امین گنڈا پور کے وزرائے اعلیٰ بننے سے قومی اسمبلی کی نشستیں خالی ہوئیں،اسی طرح سردار اختر مینگل اور جام کمال خان کے صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں چھوڑنے پر ضمنی الیکشن ہوگا ۔
شہباز شریف نے ایک صوبائی اور ایک قومی اسمبلی کی نشست خالی کی،الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کےلئے واٹر مارک بیلٹ پیپرز کا انتظام کرلیا ،ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے اپنے افسران بطور آر او، ڈی آر او تعینات ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات سے بھی آؤٹ، سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم سے حصہ لے گی