علی امین گنڈا پور کی وزیر اعظم سے پہلی ملاقات، باہر آتے ہی اہم بیان داغ دیا

Mar 13, 2024 | 18:00:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا  علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط ، بانی پی ٹی آئی کا موقف یہ نہیں تھا کہ حکومت پاکستان کو قرضہ نہ دیا جائے ۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے پہلی ملاقات کے بعد  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا  علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی پشاور آمد کے موقع پر صوبے میں نہیں تھا ، وزیر اعظم سے ملاقات میں عوامی مسائل پر گفتگو ہوئی ہے ،حالات کے پیش نظر ہم نے قابل حل مسائل پر روشنی ڈالی ، وزیراعظم سے اچھی اور مثنت باتیں ہوئیں ،وزیراعظم نے یقین دیانی کرائی ہے کہ کے پی کے واجبات ادا کئے جائیں گے ،وفاق اور خیبر پختوانخوا کے نمائندوں پر مشتمل کیمٹی تشکیل دی جائے گی۔ 

 وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر داخلہ محسن  نقوی، وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ بھی موجود تھے ، احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین کی وزیراعظم سے ملاقات کا خیر مقدم کرتا ہوں ، وزیراعظم نے انہی جذبات کا اظہار کیا جو علی امین نے کیا ، 
وزیراعظم نے کے پی کے میں لوشیڈنگ کا مسلہ حل کرنے کی یقین دیانی کروائی ، ملاقات کا خلاصہ کہ سیاست اپنی اپنی اور ریاست سانجھی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : ’اغوا نہیں کیا گیا بلکہ خود گھر سے گئے‘ ، کمسن ایان اور انابیہ پر کیا ظلم ڈھایا جاتا تھا؟ ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا  کر دیا

مزیدخبریں