(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نےخیبرپختونخوا کے بعض علاقوں ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش کر دی ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گر دو نواح میں جمعرات کو موسم خشک رہے گا،دن کے اوقات میں تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، ادھر خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں سرد رہے گا۔تاہم کوہستان اور مانسہرہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہےگا۔ مری، گلیات اور گردو نواح میں سرد اور خشک رہے گا۔ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنو بی علاقوں میں گرد آلود/ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’اغوا نہیں کیا گیا بلکہ خود گھر سے گئے‘ ، کمسن ایان اور انابیہ پر کیا ظلم ڈھایا جاتا تھا؟ ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کر دیا