ترکیہ: سحری پر جگانے والا خواتین کا گروپ میدان میں آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) ترکیہ میں سحری پر جگانے والا خواتین کا گروپ میدان میں آگیا، مارسین کے ساحلی علاقے میں ڈھول بجا کر اور نغمے گا کر رہائشیوں کو جگایا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ میں سحری پر جگانے والے خواتین کے گروپ سے کچھ لوگ خوش جبکہ کچھ ناراض دکھائی دے رہے ہیں، رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوسرے دن کی سحری کے وقت خواتین کے ایک گروپ نے ترک ریاست مارسین کے ساحلی علاقے میں ڈھول بجا کر اور نغمے گا کر رہائشیوں کو جگایا۔
خواتین کا یہ بینڈ کئی سالوں سے لوگوں کو ڈھول بجا کر سحری کے لیے جگا رہا ہے، یہ گروپ صرف خواتین پر مشتمل ہے جو ریاست مارسین میں اپنے رہائشی علاقے میں سحری کے وقت مل کر گانے گاتی ہیں اور لوگوں کو سحری میں جگاتی ہیں۔
DAVULCULAR MESAİYE BAŞLADI
— BENGÜ TÜRK (@benguturktv) March 11, 2024
Sahur vaktinin geleneksel habercileri davulcular ilk mesailerine başladı. Mersin Erdemli'de 11 Ayın Sultanı Ramazan’ın ilk sahurunda vatandaşları kadın Ramazan davulcuları manilerle uyandırdı. pic.twitter.com/s3TlCQkrfd
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز کے بعد صارفین کی طرف سے اس پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے، بعض صارفین نے ان کی حمایت کی ہے جبکہ بعض اس پر ناخوش دکھائی دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سینیٹ الیکشن : پی ٹی آئی کی 3 ناموں پر مشاورت مکمل