ووٹوں کی دوبارہ گنتی، پی پی 100فیصل آباد سے ن لیگ کے امیدوار جیت گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں تحریک انصاف کی فیصل آباد سے صوبائی اسمبلی کی نشست ہار گئی، الیکشن کمیشن نے 17 فروری کا نوٹیفکیشن معطل کر کے لیگی امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے صوبائی حلقہ پی پی 100 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں (ن) لیگ کے امیدوار خان بہادر ڈوگر کامیاب ہوگئے۔عام انتخابات 2024 میں آزاد امیدوار عمیر وصی ظفر 3865 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے تھے تاہم (ن) لیگی امیدوار کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست دی گئی تھی۔ابتدائی نتیجے میں عمیر وصی چوہدری 48 ہزار 298 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے تھے جبکہ( ن) لیگی امیدوار خان بہادر ڈوگر نے 44 ہزار 433 ووٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔لیگی امیدوار کی درخواست پر الیکشن کمیشن کے حکم پر گذشتہ روز ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوئی جس میں خان بہادر ڈوگر 4700 ووٹوں سے جیت گئے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیچر کی محبت میں طالبعلم کی خودکشی،کتنے عرصے سے رابطہ میں تھا؟سب سامنے آ گیا