(ویب ڈیسک) نو منتخب وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ دوست ملکوں نے کہہ دیا ہے یہ مدد کرنا چاہتے ہیں لیکن امداد کی صورت میں نہیں بلکہ سرمایہ کاری کی صورت میں ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا، دوست ملکوں سےقرض لیکر رول اوورکا فارمولا نہیں چلےگا،
مہنگائی اور شرحِ سود میں جلد کمی کی توقع کی اور اخراجات میں کمی کا عزم کیا،پی آئی اے نجکاری درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو بھی پرائیوٹ سیکٹر میں لے جائیں گے،ان کا کہنا تھا کہ ریونیو لیکیج روکنےکے لیے ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : سی پیک کا دوسرا مرحلہ، وزیراعظم نے اہم اعلان کر دیا