(ویب ڈیسک)سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ پھلوں پر اڑنے والی مکھیاں دماغ کی رسولیوں کو بڑھنے میں روکنے میں مدد دے سکتی ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی یونیورسٹی آف پلائی ماتھ میں قائم برین ٹیومر ریسرچ سینٹر آف ایکسیلنس کے ماہرین نے ڈروسوفِلا نامی مکھی کو استعمال کرتے ہوئے رسولی کے بڑھنے کے پہلے مرحلے کے دوران خلیوں کا معائنہ کیا۔یہ تحقیق گلائیوبلاسٹوما جیسی انتہائی قسم کی رسولیوں سمیت گلائیوما رسولیوں کو مزید سمجھنے میں مدد دے گی۔گلائیوبلاسٹوما رسولیاں انتہائی تیزی سے بڑھتی ہیں اور صحت مند بافتوں کو نقصان پہنچاتی ہیں اور ان مریضوں کے زندہ بچنے کی شرح نہایت کم ہوتی ہے۔اس کی علامات میں سردرد کا بدتر ہونا، متلی اور قے کے ساتھ دھندلا دِکھائی دینا اور دورے پڑنا شامل ہیں۔
ای ایم بی او رپورٹس میں شائع ہونے والی نئی تحقیق کی سربراہ ڈاکٹر کلوڈیا بیروس کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم نے ایسے عمل دریافت کیے ہیں جو رسولیوں کے بننے اور بڑھنے میں مدد فراہم کرنے میں اہم ہو سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈروسوفلا مکھی کو بطور ماڈل استعمال کر کے محققین نے دماغ کے اندر بننے والی رسولیوں کے ابتدائی مرحلے میں خلیوں کی شناخت اور ان کا معانہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ صحت مند خلیوں کے مقابلے میں ان خلیوں کے استحالہ اور پروٹین کے توازن میں بہت زیادہ فرق ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دورانِ میچ افغان کھلاڑیوں کی میدان میں روزہ افطار کرنے کی ویڈیو وائرل