بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا حکومتی پلان مسترد 

Mar 13, 2025 | 08:53:AM
بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا حکومتی پلان مسترد 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی مالیاتی ادارے  (آئی ایم ایف) نے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کاحکومتی پلان مسترد کر دیا ۔

ایک نجی چینل کا ذرائع کے حوالے سےکہنا ہے کہ حکومت نے بجلی کی قیمت میں 8 سے 10 روپے فی یونٹ کمی کرنے کی تجویز پیش کی تھی جسے آئی ایم ایف نے مسترد کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ہر شرط پر کیپٹو پاور پلانٹ کی گیس کی قیمت میں 23 فیصد اضافے کی خواہاں ہے، کیپٹو پاور پلانٹ کے لیے گیس پر لیوی بھی عائد کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقی ,سنٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس کے پہلے 2 روز کی کارروائی مکمل

ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے پالیسی لیول کے مذاکرات کے دوران ہی کیپٹو پاور پلانٹ کے گیس کے نوٹیفکیشن جاری کروائے، کیپٹو پاور پلانٹ کے لیے گیس کی قیمت 4ہزار 291 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ایک ارب ڈالر پر نئی شرط بھی سامنے آگئی ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے قرض کے لیے حکومت کو کاربن لیوی عائد کرنا پڑے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر کاربن لیوی عائد کرنے کی شرط رکھی گئی ہے۔