تکنیکی وآپریشنل وجوہات: کراچی سے روانہ ہونیوالی 13 پروازیں منسوخ 

Mar 13, 2025 | 09:35:AM
تکنیکی وآپریشنل وجوہات: کراچی سے روانہ ہونیوالی 13 پروازیں منسوخ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ شاہد)تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی 13 پروازیں منسوخ ہوگئیں جن میں کراچی سےلاہور، اسلام آباد، جدہ، کوئٹہ اور پشاور جانے والی پروزیں شامل ہیں۔

تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث آج منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سےلاہورجانےوالی ایئر بلو کی پرواز پی اے 402 ،کراچی سے اسلام آبادجانےوالی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 504،اور 502شامل ہیں۔

کراچی سے اسلام آباد جانےوالی ایئربلو کی پرواز پی اے 200 تین گھنٹے تاخیر کے بعدتین بجے روانہ ہوگی۔

کراچی سے لاہورجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125،123اورکراچی سے لاہورجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 304،302بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:2025ء کا پہلا مکمل چاند گرہن کل ہو گا

کراچی سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے731 ،کراچی سے کوئٹہ جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 851،کراچی سے پشاورجانے والی فلائی جناح کی پروازنائن پی 865،کراچی سے لاہورجانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 840اورکراچی سے مسقط جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 644شامل ہیں۔