برازیل نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اجلاس کی تیاری کیلئے ہزاروں درخت کاٹ ڈالے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)برازیل کو آئندہ موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کلائمیٹ سمٹ کے لیے سڑک بنانے اور ایمازون جنگل کے کچھ حصوں کو کاٹنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس اقدام نے ماحولیات کے تحفظ کے لیے برازیل کے عزم کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں، خاص طور پر چونکہ کانفرنس موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے پر مرکوز ہے۔
انگلش میڈیا کے مطابق ایمازون کا برساتی جنگل زمین کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ یہ جنگل بہت زیادہ کاربن جذب کرتا ہے اور بہت سے منفرد پودوں اور جانوروں کا گھر بھی ہے،تاہم مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نئی سڑک ان کے طرز زندگی کو نقصان پہنچا رہی ہے، اور ماہرین ماحولیات کو خدشہ ہے کہ اس سے جنگل سے گزرنے کی کوشش کرنے والے جانوروں کو نقصان پہنچے گا۔
مزید پڑھیں:2025ء کا پہلا مکمل چاند گرہن کل ہو گا
رپورٹ کے مطابق نومبر میں ہونے والی ایک بڑی موسمیاتی کانفرنس کے لیے ٹریفک گزارنے کیلیے ایک نئی ہائی وے کی تعمیر کا کام جاری ہے جس میں عالمی رہنماؤں سمیت 50 ہزار سے زائد افراد شرکت کریں گے۔
برازیل کے صدر اور وزیر ماحولیات نے آنے والے موسمیاتی سربراہی اجلاس کو تاریخی قرار دیا ہے۔ صدر کا کہنا تھا کہ یہ میٹنگ ایمازون کی اہمیت کو اجاگر کرنے، جنگل کو دنیا کے سامنے دکھانے اور وفاقی حکومت نے اس کے تحفظ کے لیے رکھی گئی ہے۔