ایشوریا رائے کے چہرے کو سب سے زیادہ نسوانی قرار دیدیا گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اورسابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے کے چہرے کوفیشیل ایپ نے سب سے زیادہ نسوانی قرار دیدیا۔
آسٹریلیوی ادارے Qoves Studio کی تازہ ترین پوسٹ میں ایک ویڈیوشیئرکی گئی ہے جس میں ایشوریا رائے کے چہرے کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں، ویڈیو کے وائس اوور میں بتایا گیا ہے کہ ایشوریارائے کے چہرے کی خوب صورتی کا معیار فیس ایستھیٹک لٹریچر میں اچھی طرح سے بیان کیا گیا ہے، جو انہیں خاص طور پر پرکشش بناتا ہے۔
ان کے چہرے کی نمایاں خصوصیات میں خوبصورت خمیدہ بھنویں، بھرا ہوئے گلابی لب،بڑی بڑی آنکھیں، سیدھا اور چپٹا ماتھا شامل ہے جوان کے چہرے کو ایک خاص خوبصورتی فراہم کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق چہرے کی نسوانیت خواتین کی خوبصورتی کا ایک بنیادی عنصر ہوتی ہے اور ایشوریا کا چہرہ دنیا کے سب سے زیادہ نسوانی چہروں میں سے ایک ہے۔
اس تجزیے کے بعد مداحوں کی جانب سے ایشوریا رائے کی خوبصورتی کی تعریفیں کی جارہی ہیں،ایک مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھاہے کہ وہ آج بھی سب سے زیادہ حسین ہیں،ایک اور صارف نے لکھاکہ یہ خاتون ہمیشہ ایک آئیکون رہیں گی،ایک اور صارف نے کہا وہ واقعی حیران کن حد تک خوبصورت ہیں.
ایک مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھاکہ وہ صرف چہرے کی خوبصورتی کی وجہ سے نہیں جانی جاتیں بلکہ وہ ایک باصلاحیت اداکارہ، بہترین رقاصہ اور ایک مہربان انسان ہیں، جنہوں نے معاشرے کےلیے بےشمار خدمات انجام دی ہیں۔
ایشوریا رائے نے 1997 میں مانی رتنم کی تامل فلم ایروور سے فلمی کیریئر کا آغاز کیاتھا،اسی سال ان کی پہلی بالی ووڈ فلم "اور پیار ہوگیا" بھی ریلیز ہوئی جس کے بعد انہوں نے ہم دل دے چکے صنم، دیوداس اور جودھا اکبر جیسی بے شماربالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے ہیں۔