نیشنل ٹی ٹونٹی ، چیئر مین پی سی بی نے میچ فیس پر کٹ لگانے سے روک دیا

Mar 13, 2025 | 11:45:AM
نیشنل ٹی ٹونٹی ، چیئر مین پی سی بی نے میچ فیس پر کٹ لگانے سے روک دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں ڈومیسٹک کرکٹرز کی میچ فیس کم ہونے کا نوٹس لے لیا گیا،چیئرمین پی سی بی نے نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کی میچ فیس کم کرنے سے روک دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کھیلنے والے ڈومیسٹک کرکٹرزکے معاوضے کم کرنے سے منع کیا ہے،چیئرمین پی سی بی نے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ کو ہدایات جاری کردیں ہیں جبکہ تمام کھلاڑیوں کی میچ فیس پر فوری نظرثانی احکامات جاری کئے۔

قبل ازیں خبریں تھیں کہ پی سی بی نے نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں میچ فیس 40 ہزار سے کم کرکے 10 ہزار  کردی ہے ، ترجمان کے مطابق چیئر مین محسن نقوی نے میچ فیس کم کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کھلاڑیوں کے معاوضوں میں کٹ لگانے سے روک دیا ہے۔