اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر بھی سستا ہو گیا

Mar 13, 2025 | 12:02:PM
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر بھی سستا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کاوش میمن) اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے چوتھےروز زبردست تیزی کا رجحان، تبادلہ مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی آگئی۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ریکارڈ کی گئی ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 771سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس1 لاکھ 14 ہزار 855 پوائنٹس پر ٹریڈ  کر رہا ہے۔

 گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس  1 لاکھ 14 ہزار 84 پوائنٹس پر  پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’’عوام کو بڑا ریلیف‘‘پیٹرول 14 روپے ،ڈیزل 8 روپےسستا؟

دوسری جانب انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کی قدر میں 7 پیسے کمی ہوئی جس سے  انٹر بینک میں ڈالر 279.97 روپے سے کم ہوکر 279.90 کا ہوگیا ہے۔