معروف آرکیٹیکٹ یاسمین لاری  کا اسرائیلی ادارے سے ایوارڈ لینے سے انکار

ہم غزہ میں نسل کشی اوراسرائیلی ظلم پرخاموش ہیں لیکن جوبس میں ہوگا وہ ضرور کریں گے

Mar 13, 2025 | 13:33:PM
معروف آرکیٹیکٹ یاسمین لاری  کا اسرائیلی ادارے سے ایوارڈ لینے سے انکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف آرکیٹیکٹ یاسمین لاری نے غزہ میں نسل کشی کے خلاف بطوراحتجاج اسرائیلی ادارے سے ایوارڈاورکیش پرائز لینے سے انکار کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف پاکستانی آرکیٹیکٹ یاسمین لاری نے اسرائیلی ادارے کی جانب سے سائنسی و سول خدمات کے اعتراف میں دیا جانے والا ایوارڈ اور 1 لاکھ ڈالرکی انعامی رقم لینے سے انکار کردیاہے۔

انہوں نے ایک خط کے ذریعے اسرائیلی این جی او وولف فاؤنڈیشن کواپنے فیصلے سے آگاہ بھی کردیا ہے کہ غزہ میں جاری نسل کشی کے سبب وہ یہ ایوارڈ وصول نہیں کرسکتیں۔

یاسمین لاری کا کہنا ہے کہ وولف فاؤنڈیشن کا ایوارڈ غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے باعث لینے سے انکار کیا، مجھ سے مذکورہ ادارے نے پہلے ای میل پھر فون کے ذریعے رابطہ کیا جس پر میں نے ان سے مذکورہ وجہ بتاتے ہوئے ایوارڈلینے سے معذرت کرلی۔

یاسمین لاری نے بتایا کہ ادارے کا کہنا تھا کہ ہمارا اسرائیلی حکومت سے براہ راست تعلق نہیں ہم تو این جی او ہیں، یہ ادارہ مجھے اسرائیل کے علاوہ یورپ یا امریکا میں بھی ایوارڈ دینے کو تیار تھا لیکن میں نے انکار کردیا، ادارہ مجھے ہیومینٹیرین فیلڈ میں ایوارڈ دینا چاہتا تھا لیکن ہم اسرائیلی ظلم پر خاموش ہیں لیکن جوبس میں ہوگا وہ ضرور کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملہ کیسے ہوا؟ڈرائیور نے آپ بیتی سنادی

واضح رہے کہ یاسمین لاری اس وقت تدریس کے لئے کیلیفورنیا میں موجود ہیں اور مئی میں پاکستان واپس آئیں گی۔