راجستھان رائلز کے کوچ راہول ڈریوڈ بیساکھیاں استعمال کرنے لگے

Mar 13, 2025 | 13:35:PM
راجستھان رائلز کے کوچ راہول ڈریوڈ بیساکھیاں استعمال کرنے لگے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ انجرڈ ہونے کے باوجود بیساکھیوں کا استعمال کر کے آئی پی ایل ٹیم کے ٹریننگ کیمپ میں پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین پریمیز لیگ (آئی پی ایل) 2025ء کا آغاز 22 مارچ سے ہو رہا ہے جس کے لیے تمام ٹیموں نے اپنی تیاری شروع کردی ہے۔

اسی سلسلے میں راجستھان رائلز کے کوچ راہول ڈریوڈ بھی بیساکھیوں کا استعمال کر کے کیمپ پہنچے۔

مزید پڑھیں:دورہ نیوزی لینڈ، قومی ٹیم کرائسٹ چرچ پہنچ گئی

 ایک ہفتہ قبل بنگلورو میں ایک کلب میچ کے دوران راہول ڈریوڈ کی بائیں ٹانگ میں انجری ہوئی تھی،میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر اب بہتر ہو رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر راہول ڈریوڈ کی تصویر سامنے آنے کے بعد ان کے جذبے اور ہمت کو سراہا جا رہا ہے اور مداح ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔