قومی اسمبلی نے سانحہ جعفر ایکسپریس پر متفقہ قرارداد منظور کرلی

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)قومی اسمبلی نے سانحہ جعفر ایکسپریس پر متفقہ قرارداد منظور کرلی۔
قومی اسمبلی میں قرارداد وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے پیش کی،قرارداد کے متن کے مطابق ایوان جعفر ایکسپریس واقعے اور تمام دہشتگرد واقعات کی مذمت کرتا ہے، ایسے تمام نظریات جو قومی سلامتی کے متصادم ہیں انہیں پھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
قرارداد کے مطابق ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ایوان حادثے میں جاں بحق ہونے والے معصوم شہریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتا ہے، ایوان بہادر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کرتاہے۔
متن کے مطابق ایوان بلا تفریق رنگ و نسل عوام سے دہشتگردی کے خلاف منظم ہونے کا اعادہ کرتا ہے۔