پی ایس ایل2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا فیصلہ

Mar 13, 2025 | 16:06:PM
 پی ایس ایل2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان سپر لیگ ایک اور تاریخ رقم کرنے کیلئے تیار ہے ، لیگ میں آئندہ سال 6 کی بجائے 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ لیگ کے میچز کو چھوٹے شہروں میں بھی منعقد کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے اس ضمن میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2026 میں ہونیوالی لیگ میں 6 کی بجائے 8 ٹیمیں شرکت کریں گی ،انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک ہم لیگ میں شائقین کا جوش و خروش بڑھانے کیلئے  دو اور ٹیمیں شامل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

سلمان نے کہا کہ لیگ کو اس وقت شروع کیا گیا جب پاکستان میں دہشت گردی کی وجہ سے کرکٹ نہیں ہو رہی تھی اور کوئی بھی غیر ملکی کھلاڑی پاکستان نہیں آنا چاہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 2026 میں منعقد ہونیوالی پاکستان سپر لیگ میں نئے ایونٹس شامل کئے جائیں گے جس میں ٹرافی ٹورنامنٹ شروع ہونے پہلے پاکستان کے ہر بڑے شہروں کے علاوہ چھوٹے شہروں کا بھی ٹور کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ دو نئی ٹیموں کی شمولیت سے پاکستان سپر لیگ پاکستانی کرکٹ میں مزید رنگ بھرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔