واٹس ایپ ویب کا نیا ورژن متعارف کروا دیا گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)مقبول پیغام رسانی ایپ واٹس ایپ کے موبائل ورژن میں تبدیلی کے بعد اس کے ویب سائٹ ورژن کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے، واٹس ایپ کے ویب ورژن کے لیے نیا یوزر انٹرفیس متعارف کرایا گیا ہے۔
واٹس ایپ ویب کو میٹا کی جانب سے ری ڈیزائن کر دیا گیا ہے اور اب میسجنگ پلیٹ فارم کا ویب ورژن بالکل نیا محسوس ہوتا ہے، واٹس ایپ کا نیا یوزر انٹرفیس پہلے سے زیادہ کلین اور ماڈرن محسوس ہوتا ہے جس میں واٹس ایپ کے سبز اور سفید رنگوں کی کلر اسکیم پر زور دیا گیا ہے۔
واٹس ایپ ویب کا لے آؤٹ پہلے کی طرح 2 پینلز پر ہی مشتمل ہے یعنی بائیں جانب نیوی گیشن اور دائیں جانب چیٹ ونڈو موجود ہے مگر دونوں پینلز کے لیے نئی کلر اسکیم اور کلین یوزر انٹرفیس کو متعارف کرایا گیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے صارفین کو نوٹیفکیشن بھیج کر ری ڈیزائن ویب ورژن کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔اس نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ ویب کا بالکل نیا ڈیزائن آج سے آپ کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔
اس نوٹیفکیشن کے مطابق آپ کو کچھ چیزیں مختلف محسوس ہوں گی مگر ہر چیز پہلے کی طرح ہی کام کرے گی۔