اسلام آباد:ملکی و غیر ملکی اہم شخصیات کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات

Mar 13, 2025 | 17:05:PM
اسلام آباد:ملکی و غیر ملکی اہم شخصیات کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد اویس) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ملکی و غیر ملکی اہم شخصیات کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سکیورٹی محمد سرفراز ورک کی زیر صدارت سکیورٹی سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا، جس میں تمام ایس پیز اور ڈی ایس پیز  نے شرکت کی۔ ایس ایس پی سکیورٹی نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر سکیورٹی ڈیوٹی کو ہائی الرٹ کر دیاگیا ہے،ہائی سکیورٹی زون میں واقع اہم عمارتوں،اداروں اور ملکی و غیر ملکی اہم شخصیات کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔محمد سرفراز ورک نےہدایت جاری کیں کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ ڈیوٹی پر موجود تمام عملہ جدید اسلحہ اور ضروری سازو سامان سے لیس ہونگے۔گردونواح پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع اپنے سینئر ز کو دیں گے۔ ریڈ زون میں داخل ہونے والی متعلقہ گاڑیوں  کو مکمل چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت ہو گی،غیر متعلقہ گاڑیوں کو ریڈ زون داخلے کی اجازت نہ ہو گی ،ڈپلومیٹک انکلیو میں متعلقہ اشخاص انٹری کارڈز کے ذریعے مکمل کوائف کی جانچ پڑتال  کے بعد داخلے کی اجازت ہو گی،غیر متعلقہ اشخاص کو ڈپلومیٹک انکلیو میں داخلے کی اجازت نہ ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین اور  پنشنرز کیلئے عید  کے موقع پر بڑی خوشخبری