لاہور ، کیمپ جیل میں سزا کاٹنے والے تین قیدی دم توڑ گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(وقاص احمد) لاہور کی کیمپ جیل میں مختلف مقدمات میں سزا کاٹنے والے تین قیدی دم توڑ گئے ۔
رپورٹ کے مطابق کیمپ جیل میں تین قید ی جن میں چونگی امر سدھو کا قیصر ، طیب اور شاہدرہ کا عامر مختلف مقدمات میں سزا کاٹ رہے تھے، طبیعت خراب ہونے پر تینوں قیدیوں کو سروسز ہسپتال لایا گیا تھا ، تینوں قیدی دوران علاج دم توڑ گئے ،پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے عید کے موقع پر بڑی خوشخبری