(اشرف خان)بیرونی قرض کی ادائیگی کی مد میں سٹیٹ بینک کے ذخائر کم جبکہ کمرشل بینکوں کے بڑھ گئے۔
مرکزی بینک کے مطابق بیرونی قرض کی مد میں15 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی،جس سے سٹیٹ بینک کے ذخائر 15.20 کروڑ ڈالر کمی سے 11.09 ارب ڈالر پر آگئے۔
دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 20 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،کمرشل بینکوں کے ذخائر 20.70 کروڑ ڈالر اضافے سے 4.83 رب ڈالر ہوگئے۔ ملکی مجموعی ذخائر 5.50 کروڑ ڈالر اضافے سے 15.92 ارب ڈالر ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی کاری ضرب، روپیہ مزید کمزور ہو گیا