محسن نقوی کا دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

Stay tuned with 24 News HD Android App

(اویس کیانی) وزیرداخلہ محسن نقوی نے جنڈولہ میں چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 10 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا،خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتےہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ کاکہناتھا کہ 10 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں،قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔ان کاکہناتھا کہ قوم خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی کاری ضرب، روپیہ مزید کمزور ہو گیا