یو ای ٹی لاہور دنیا کی205 بہترین جامعات میں شامل

Stay tuned with 24 News HD Android App

(عمران یونس )یو ای ٹی نے کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگز بائے سبجیکٹ میں بھی شاندار کامیابی حاصل کرلی۔
انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے میدان میں یو ای ٹی نے 31مقامات کی بہتری کیساتھ 205ویں پوزیشن حاصل کی ہے، اسی طرح مکینیکل انجینئرنگ میں یو ای ٹی 251-300مقام پر ہے۔
کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن سسٹم میں یو ای ٹی 401-450 نمبر پر ہے، ریاضی کے ڈومین میں یو ای ٹی نے گزشتہ حد 451-500برقرار رکھی۔
یو ای ٹی نے بزنس اینڈ مینجمنٹ اسٹڈیز میں 551-600 کی رینکنگ حاصل کی، فزکس اور فلکیات میں بھی گزشتہ برس کی طرح 601-675 کی رینکنگ حاصل کی۔
یو ای ٹی کا پیٹرولیم انجینئرنگ کا شعبہ دنیا بھر کے بہترین شعبہ جات میں 51 سے 100 کے درمیان رینکنگ کیا گیا، الیکٹرکل انجینئرنگ کا شعبہ دنیا بھر میں درجہ بندی کے اعتبار سے 201-250 کے درمیان شمار کیا گیا۔
کیمیکل انجینئرنگ 351-400 میں نمبر پر ہے جبکہ میٹریل سائنس کو دنیا کے 351-400 بہترین شعبہ جات میں شمار کیا گیا، وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ یہ کامیابی یو ای ٹی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کی محنت کا نتیجہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہمارے اساتذہ، طلباء اور انتظامی آفیسرز نے مل کر اس کامیابی کو ممکن بنایا ہے، یو ای ٹی ترقی کی راہوں پر اسی طرح گامزن رہے گی۔
ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ اگلے برس یو ای ٹی کی عالمی رینکنگ میں مزید بہتری اور اونچا مقام حاصل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، یو ای ٹی لاہور کی ترقی کی یہ خبریں یقیناً خوش آئند ہیں۔
وائس چانسلر نے کہا کہ رینکنگ میں مسلسل بہتری یو ای ٹی کو نا صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی یو سی ٹی کے بلند معیار تعلیم کا اعتراف ہے، وزیرِاعلیٰ ، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ، اساتذہ، طلباء ، سٹاف اور ایلومینائی کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔