سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا:جے آئی ٹی نے علیمہ کو دوبارہ طلب کرلیا

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے پر جے آئی ٹی نے علیمہ خان کو ایک بار پھر طلب کر لیا ہے

Mar 13, 2025 | 19:06:PM
سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا:جے آئی ٹی نے علیمہ کو دوبارہ طلب کرلیا
کیپشن: تصویر، فائل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے پر جے آئی ٹی نے علیمہ خان کو ایک بار پھر طلب کر لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کیس میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے علیمہ خان کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، جے آئی ٹی نے علیمہ خان کو 14 مارچ 2025ء کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

اس سے قبل 12 مارچ کو طلب کیے جانے کے باوجود علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق، وفاقی حکومت کی جانب سے قائم کردہ جے آئی ٹی کی سربراہی آئی جی اسلام آباد پولیس کر رہے ہیں۔

یہ تحقیقاتی کمیٹی الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016ء کے سیکشن 30 کے تحت تشکیل دی گئی ہے۔

تحقیقات کے حوالے سے جے آئی ٹی کے پاس ٹھوس اور مستند شواہد موجود ہیں، جن کی بنیاد پر مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔