سولر نیٹ میٹر صارفین کیلئے بری خبر،بجلی 10 روپے فی یونٹ میں خریدنے کی منظوری

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(وقاص عظیم)سولر نیٹ میٹر صارفین کے لیے بری خبر، وفاقی حکومت نے سولر نیٹ میٹر صارفین سے بجلی 10 روپے فی یونٹ میں خریدنے کی منظوری دے دی ۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدرات ای سی سی کا اجلاس کا اجلاس ہوا، وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں سولر صارفین سے بجلی کی خرید و فروخت کے الگ الگ ریٹ مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، بجلی کی خرید و فروخت کیلئے نئے قوانین کا اطلاق لائسنس یافتہ سولر صارفین پر نہیں ہوگا ۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیپرا کو نئے ریٹ لاگو کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا: علیمہ خان دوبارہ طلب