گوجرانوالہ:فراڈ، انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 گرفتار

Mar 13, 2025 | 19:37:PM
گوجرانوالہ:فراڈ، انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 گرفتار
کیپشن: تصویر، فائل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد اقبال رانا)گوجرانوالہ میں فراڈ، خورد برد اور انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا۔

ملزمان کو ڈسکہ اور سیالکوٹ کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم محمد ارشاد اشتہاری ہے۔

ملزم کے خلاف 2023 سے ایف آئی اے گوجرانوالہ میں مقدمہ درج ہے، ملزم نے عمان میں شہری سے 27 ہزار 823 عمانی ریال دھوکے سے حاصل کیے، ملزم نے مذکورہ رقم اپنے اور اہل خانہ کے بینک اکاؤنٹس میں جمع کرائی۔

ملزم رقم حاصل کرنے کے بعد پاکستان بھاگ آیا، جبکہ ایک اور کارروائی میں ملزم زمان خان ارشد کو موری گیٹ سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم نے شہریوں کو غیر قانونی طور پر اٹلی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 26 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے، ملزم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔