میاں چنوں؛ کراچی سے آنیوالی لڑکی کو بوائے فرینڈ نے قتل کیا، پولیس نے معمہ حل کرلیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)میاں چنوں پولیس نے دو روز قبل نواحی گاؤں کے قریب کھیتوں سے ملنے والی جواں سال لڑکی کی لاش کا معمہ حل کرتے ہوئے اس کے قتل کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم لڑکی کا بوائے فرینڈ تھا۔
پولیس کے مطابق 11 مارچ کو 126 پندرہ ایل کے کھیتوں سے لڑکی کی لاش ملی جس کی ابتدائی طورپرشناخت نہ ہوسکی تھی، بعدازاں پولیس نے تکنیکی بنیادوں پرتحقیقات کرتے ہوئے ملزم شاہد کو بہاولنگرسے گرفتار کیا جس نے لڑکی کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ میمونہ ملزم شاہد کی دوست تھی اور اس کی عمر 15 سال تھی، ملزم شاہد محمود اورمقتولہ میمونہ کی سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی تھی جس کے بعد میمونہ کراچی سے گھر چھوڑ کر میاں چنوں آگئی تھی اور دو ماہ سے ملزم کے ساتھ رہ رہی تھی۔
اس دوران میمونہ حاملہ ہوگئی تو ملزم نے اس کے ساتھ شادی سے انکارکردیا اورکھیتوں میں لے جاکرگلا دبا کر اسے مار ڈالا۔
پولیس کے مطابق ملزم شاہد محمود نے لڑکی سے دوستی اوراس کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔