پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی بحیرہ عرب میں رونمائی

کیپشن: تصویر، گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کر دی گئی، ٹرافی کا نام "The Luminara Trophy" رکھا گیا ہے۔
ایونٹ میں پہلی مرتبہ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی ہے۔
ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی ایس ایل کے اسٹیک ہولڈرز کے حوالے کی۔
ٹرافی چاندی سے تیار کی گئی ہے جس میں 22 ہزار سے زائد زرکون کے پتھر استمعال کیے گئے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بتایا کہ یہ ٹرافی لیگ کی چمکتی ہوئی میراث اور اس کے روشن مستقبل کی نمائندگی کرتی ہے۔
پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹیلنٹ، لچک اور سپورٹسمین شپ کا گہرا ذخیرہ رہی ہے۔