(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی نوید سنا دی۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلودرہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
ادھرخیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام ، مانسہرہ،ایبٹ آباد، نوشہرہ، صوابی، مردان ، بونیر، پشاور، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈیرہ اسما عیل ، باجوڑ، مہمند، کرم، خیبر اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اوربلند وبالاپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے اضلاع راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال،بھکر ، لیہ، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا،میانوالی، خوشاب، گجرات ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور ،گوجرانوالہ، فیصل آباد ،سا ہیوال اور شیخوپورہ میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ مری،گلیات اور گردونوا ح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کا امکان ہے ۔شام /رات کے دوران ملتان، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان اور بہاولپور میں آندھی / تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ چند مقاما ت پر گرج چمک اور ہلکی بارش کی تو قع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت کو پھر چوتھا کیئر لگ گیا، ہزاروں روپے مہنگا ہو گیا
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم کوئٹہ، زیارت ،چمن، لورا لائی، سبی، قلعہ عبد اللہ ، قلعہ سیف اللہ، قلات، مو سی خیل ، ژوب اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔شام/رات کے دوران جیکب آباد، کشمور، لاڑکا نہ، سکھر اور گرونواح میں آندھی / تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ چند مقاما ت پر گرج چمک اور ہلکی بارش کی تو قع ہے۔
کشمیر گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
آج کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی02، گوپس منفی01 اور پاڑاچنار میں 00ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:عید الفطر پر ملازمین اور طلبا کی موجیں لگ گئیں، چھٹیاں ہی چھٹیاں