ایک اور فاسٹ بولر انجری کے باعث 4ماہ کیلئے کرکٹ سے باہر

کیپشن: مارک ووڈ,فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ انجری کے باعث 4 مہینے کیلئے کرکٹ سے باہر ہوگئے۔
انگلینڈ کے مارک ووڈ کو بائیں گھٹنے کی انجری کی تشخیص ہوئی ہے، انجری کی وجہ سے سرجری کی جائے گی۔
خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف میچ میں مارک ووڈ کو انجری ہوئی تھی۔
ووڈ نے رواں سال جولائی کے آخر تک فٹنس بحال کرنے کو ہدف بنالیا، انکا کہنا ہے کہ اتنے لمبے عرصے کیلئے کرکٹ سے باہر ہونے پر افسردہ ہوں۔
مارک ووڈ نے کہا کہ مجھے پورا اعتماد ہے کہ میں جلد کرکٹ میں واپس آؤں گا۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی