ڈینو موریا نے بپاشا سے بریک اپ کو مشکل ترین فیصلہ قرار دیدیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)بالی ووڈ اداکار ڈینو موریا نے اداکارہ بپاشا باسو سے علیحدگی کے فیصلے کو زندگی کا مشکل ترین فیصلہ قرار دے دیا۔
حالیہ انٹرویو کے دوران بنگلور (بنگلورو) سے تعلق رکھنے والے اور ہندی کے علاوہ تامل، کناڈا، ملیالم اور تیلگو فلموں میں اپنے فن کا جوہر دکھانے والے 50 سالہ ڈینو موریا نے کہا کہ راستے جدا کرنے کا فیصلہ انھوں نے کیا تھا کیونکہ ہمارے درمیان کچھ مسائل تھے۔
ڈینو موریا نے مزید کہا کہ بپاشا کے لیے اس صورتحال سے نبرد آزما ہونا کافی مشکل ہو رہا تھا، اور یہ کوئی آسان نہ تھا کہ بریک اپ کے فوری بعد ہم فلم راز میں شوٹ میں حصہ لیتے۔
ہماری شوٹ پر روزانہ ملاقات ہوتی، وہ کافی اپ سیٹ تھیں۔ مجھے بھی کافی عجیب سا لگ رہا تھا کہ جس سے اتنی قربت رہی اور اس کا خیال رکھا اب اس سے انداز میں سامنا ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ ان کی رومانوی ملاقاتوں کا آغاز 1996 میں ہوا، لیکن ان کے راستے 2002 کی فلم راز کی فلمبندی کے دوران جدا ہوگئے تھے، ان دونوں کی ملاقات ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوئی جس کے بعد دونوں ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہوگئے۔
مزید پڑھیں :مومنہ اقبال کی خواجہ سرا ہونے کے بیان کی ویڈیو جعلی نکلی