سپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز: پاکستان نے طلائی تمغے سمیت 4 میڈلز جیت لیے

Mar 13, 2025 | 21:09:PM
سپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز: پاکستان نے طلائی تمغے سمیت 4 میڈلز جیت لیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اٹلی کے شہرٹیورین میں سپیشل اولمپک ورلڈ ونٹرگیمز میں پاکستان نے طلائی تمغے سمیت 4 میڈلز جیت لیے۔

رپورٹ کے مطابق اٹلی کے شہرٹیورین میں سپیشل اولمپک ورلڈ ونٹرگیمز میں پاکستان نے طلائی تمغے سمیت 4 میڈلز جیت لیے ہیں۔

پاکستان کے منیب الرحمٰن نے 12 ویں سپیشل اولمپک ورلڈ ونٹرگیمز کے کراس کنٹری اسکینگ ایونٹ میں مردوں کی 50 میٹر ریس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔

کراس کنٹری سکینگ کے ویمنز ایونٹ میں پاکستان کی روبینہ قربان نے خواتین کی 50 میٹر ریس میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سلور میڈل اپنے نام کیا سنو شوئنگ 200 میٹر ریس میں صبور احمداورعلی رضا نےکانسی کا تمغہ جیتا۔

گولڈمیڈلسٹ اور خیبرپختونخوا کے شہرصوابی سے تعلق رکھنے والے منیب الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پہلی بار ورلڈ ونٹر گیمز میں حصہ لیا ہے جس کے لیے پچھلے 7 سال سے تیاری کررہا تھا۔

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: