بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ائیر چیف مارشل سے ملاقات

Mar 13, 2025 | 21:35:PM
بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ائیر چیف مارشل سے ملاقات
کیپشن: تصویر، گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات، پاکستان اور بحرین کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی جانب سے پاک فضائیہ کی مقامی سطح پر ترقی کی تعریف کی گئی۔

بحرین نے پاک فضائیہ کے ساتھ فضائی تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران پاک فضائیہ اور بحرین کے درمیان تربیتی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بحرین نیشنل گارڈ نے پاک فضائیہ سے اسپیس، سائبر اور الیکٹرانک وارفیئر میں تعاون کا اظہار کیا۔

بحرین کی نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک سے ساز و سامان کے حصول میں دلچسپی، ایئر چیف کا دوطرفہ عسکری تعلقات اور تربیتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کا پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔