9مئی کیسز میں جے آئی ٹی کے سربراہ نے استعفی دیدیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(علی ساہی) 9مئی کیسز میں جے آئی ٹی کے سربراہ نے استعفی دے دیا،جے آئی ٹی سربراہ ڈی آئی جی عمران کشور نے استعفیٰ آئی جی پنجاب کو بھجوا دیا۔
عمران کشور نے استعفیٰ کے متن میں کہا ہے کہ پولیس سروس آف پاکستان سے استعفیٰ دے رہا ہوں،میں نے اپنے حلف کی پاسداری غیر متزلزل عزم کے ساتھ کی اور کئی بار ذاتی قیمت چکائی۔
عمران کشور کا مزید کہناتھا کہ میں ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں میری مزید خدمات ممکن نہیں،تاریخ گواہ ہے کہ میں نے عزت کے ساتھ خدمات سرانجام دیں۔انہوں نے کہاکہ میں خاموشی سے خدمت نہیں کروں گا،براہ کرم میرا استعفیٰ قبول کریں۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!سابق وفاقی وزیر قانون انتقال کرگئے
دوسری جانب پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ عمران کشور 33ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں،آج ایس ایس پی سے ڈی آئی جی رینک کے افسران کا بورڈ تھا،ترقی کیلئے سنیارٹی میں اکیسویں نمبر پر تھے لیکن انکو ترقی نہ دی گئی،ترقی نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہوکر عمران کشور نے استعفی آئی جی پنجاب کو بھجوایا۔
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ استعفی تاحال آئی جی آفس موصول نہیں ہوا،استعفی موصول ہونے کے بعد آئی جی پنجاب فیصلہ کریں گے کہ اسٹیبلشمنت کو فارورڈ کرنا ہے یا روکنا ہے۔
یاد رہے کہ عمران کشور اس وقت ڈی آئی جی ایڈمن لاہور کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مومنہ اقبال کے خواجہ سرا ہونے سے متعلق اعترافی بیان کی حقیقت سامنے آ گئی