(24نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نےعیدالفطر کے موقع پر اپنے والد سابق وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عید کی مبارکباد دی ۔
والدہ کی وفات اور نوازشریف کے بیرون ملک ہونے پر مریم نواز اداس ہوگئیں۔لیگی نائب صدر مریم نواز اپنے والد نوازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے رو پڑیں۔ نوازشریف نے بیٹی کو دلاسہ د یا اور حوصلہ بڑھایا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد بھی دی۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور حکومت مخالف آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کی گئی۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کی غرض سے لندن میں رہائش پذیر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عوام عید الفطر پر کورونا ایس او پیز پر عمل کریں: وزیراعظم عمران خان