وزیراعظم اور سعودی فرمانرواکے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

May 13, 2021 | 11:01:AM

Muhammad Zeeshan

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان اور سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی بادشاہ سے  گفتگو کے دوران  فلسطین کی تازہ ترین صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا۔ جاری اعلامیے کے مطابق عمران خان نے مسجد اقصٰی میں فلسطینیوں پر اسرائیل کے بہیمانہ حملے کی مذمت کی۔وزیراعظم  کا کہنا تھا  کہ اسرائیلی حملے انسانی اقدار اور بین الاقوامی قانون سے انحراف ہے۔ عمران خان نے سعودی عرب کی خود مختاری، سیکورٹی اور حرمین شریفین کے دفاع کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

وزیراعظم نے شاہ سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی اور دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عیدالفطر کی مبارک باد بھی دی۔واضح رہے کہ اس سے قبل ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی حملے روکنے کے لیے اقوام متحدہ میں مل کر کام کرنے کا عزم کیا ہے۔

مزیدخبریں