وفاقی کابینہ کی شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی کابینہ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دیدی۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ہم نے شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالا ہے۔
نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کل ہم نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا ہے، رات کو کابینہ میں سمری بھیجی تھی۔ کیس میں شہباز شریف کے فیملی ممبر مفرور ہیں۔
عید الفطر پر کورونا ایس او پیز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ بڑا اچھا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد سمری وفاقی کابینہ کو بجھوائی گئی تھی۔