تمام مسلمان ایک روزہ قضا رکھیں، مفتی منیب الرحمان کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کراچی کے علاقے گلبرگ کے ٹی گراؤنڈ میں عید الفطر کی نماز کی امامت کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر مذہبی امور نے من پسند کمیٹی تشکیل دی اور آدھی رات کو عید کا اعلان کیا جس پر دکھ ہوا.
مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ مسلمان ایک روزے کی قضا رکھیں اور جو اعتکاف میں بیٹھے تھے وہ ایک دن کا اعتکاف بھی کریں ۔
مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ اگر میں متوازی اعلان کرتا تو کہا جاتا کہ منصب پر نہیں رہا تو ایسی باتیں کر رہا ہے۔مفتی منیب الرحمان نے فلسطین میں مظالم کی مذمت بھی کی اور مسلم رہنماؤں سے پرامن احتجاج کرنے کی گزارش کی۔
یہ بھی پڑھیں۔قضا روزہ رکھاجائے یا نہیں۔۔۔۔نیا تنازع شروع