کراچی، گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان،درجہ حرارت 40سے42تک جا سکتا ہے

May 13, 2021 | 12:53:PM
کراچی میں درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان
کیپشن: کراچی میں درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)شہر قائد کراچی میں 15سے 17مئی کے دوران  گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  شہر قائد کراچی میں 15سے17مئی کے دوران موسم گرم اور کبھی شدید گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ  آج درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ 15سے17مئی کے دوران دن کے اوقات میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری کے درمیان تک جا سکتا ہے۔دن کے اوقات میں شمال مشرق سے ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے۔

واضح رہے محکمہ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ شہر میں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
 
 یہ بھی پڑھیں:    سیالکوٹ اور کوئٹہ میں ہلکی بارش ،بیشتر علاقوں میں موسم گرم May 02, 2021 | 12:41:PM