نادرا کا آن لائن سسٹم ڈائون، ویکسین نہ لگنے پرشہریوں کا ڈاکٹر پر تشدد

May 13, 2021 | 15:38:PM
ویکسین نہ لگنے پر شہریوں کا ڈاکٹر پر تشدد
کیپشن: ویکسین نہ لگنے پر شہریوں کا ڈاکٹر پر تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)فیصل آباد کے ہسپتال میں کورونا ویکسی نیشن کے لیے آئے شہری اور ساتھیوں نے ڈیوٹی ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسویسی ایشن کا کہنا ہےکہ نادرا کا آن لائن سسٹم ڈاؤن ہونے سے شہری کو ویکسین نہیں لگ سکی تھی جس پر شہری نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈیوٹی ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔پی ایم اے نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کا نوٹس لے کر ملزموں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

دوسری جانب سکھر کے نجی ہسپتال میں کورونا مریض کے انتقال پر لواحقین کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور توڑ پھوڑ کی گئی۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہےکہ مریض کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا، مریض کو بچانے کی ہرممکن کوشش کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔
یہ بھی پڑھیں:     لاہور:تحریک لبیک کے کارکنوں کا جنرل ہسپتال پر حملہ ، توڑ پھوڑ