(24 نیوز)بالی ووڈ میں ایسی متعدد اداکارائیں ہیں ، جنہوں نے اپنے پہلے پیار کی وجہ سے شادی نہیں کی۔ ان اداکاراوں کی داستان کافی طویل ہے۔ ان میں سے کئی اداکاراﺅں کے دل بھی ٹوٹے۔
تفصیلات کے مطابق کچھ اداکاراوں کے دل ایسے ٹوٹے کے وہ آج تک کنواری ہیں۔
آشا پاریکھ کا دل فلم ساز ناصر حسین پر آیا تھا۔ ناصر حسین عامر خان کے نانا ہیں۔ ناصر شادی شدہ تھے ، اس لئے آشا ان سے شادی نہیں کرپائی تھیں۔ ان کے پیار میں وہ کنواری ہی رہ گئیں۔
پروین بو بی کا دل ہمیشہ شادی شدہ مردوں پر ہی آیا۔ پھر خواہ وہ ڈینی ہوں ، مہیش بھٹ ہو یا پھرکبیر بیدی۔ کسی کے ساتھ ان کا پیار مکمل نہیں ہوا۔ وہ کنواری ہی اس دنیا سے چلی گئیں۔
اداکارہ نغمہ کا نام سابق کرکٹر سوربھ گنگولی کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ان کے معاشقہ کی چرچا شادی شدہ روی کشن کے ساتھ بھی رہی۔ نغمہ نے کبھی شادی نہیں کی۔
نوے کی دہائی کی مقبول اداکارہ تبو اس وقت پچاس سال کی ہوچکی ہیں ، مگر آج تک انہیں اپنا پسندیدہ ہم سفر نہیں ملا ، جس کی وجہ سے انہوں نے کنورا ہی رہنا پسند کیا۔
اداکارہ سشمتا سین شادی شدہ وکرم بھٹ کے ساتھ معاشقہ میں تھیں۔ سشمتا کیلئے وکرم نے اپنی بیوی کو طلاق تک دیدی، لیکن انہوں نے سشتما سین سے شادی نہیں کی۔
نین تارہ ساوتھ کی سب سے بڑی اداکاراﺅں میں سے ایک مانی جاتی ہیں اور اگر ان کے معاشقہ کی بات کریں تو کچھ سالوں پہلے وہ شادی شدہ ڈائریکٹر اور ایکٹر پربھو دیوا سے بہت پیار کرتی تھیں ، مگر ان کے شادی شدہ ہونے کی وجہ سے ان سے شادی نہیں کرسکیں۔
یہ بھی پڑھیں:مونی رائے نے نئی بو لڈ ،گلیمرس، ہاٹ تصویریں شیئر کر دیں۔۔سو شل میڈیا پر نیا بھو نچا ل