عید پر گلیمرس اداکارہ کی نئی تصاویر وا ئرل ۔۔دیکھ کر مدا حو ں کے پسینے چھو ٹ گئے

May 13, 2021 | 18:28:PM

(24 نیوز)اداکارہ کاجل اگروال اپنی پروفیشنل اور پرسنل زندگی دونوں کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔ ساﺅتھ سے لے کر بالی ووڈ تک  چھاپ چھوڑ چکی اداکارہ  سوشل میڈیا پر  سرگرم رہتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تازہ فوٹوشوٹ میں کاجل اگروال لائٹ چاکلیٹ کلر کی ڈریس میں کافی خوبصورت لگ رہی ہیں۔ انہوں نے ساتھ ہی میں ٹرانسپیرنٹ ہائی ہیلز بھی پہن رکھی  ہیں۔


کاجل اگروال کے انسٹاگرام پر 18 ملین سے زیادہ فالوورس ہیں۔ ان تصاویر پر بھی ان کے مد اح اور سو شل میڈیا صا رفین دل کھول کر کمنٹ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔


کچھ وقت پہلے ہی کاجل نے اپنے شوہر کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کرکے لکھا تھا کہ وہ میرے سپورٹ سسٹم ہیں۔ فینز کو دونوں کی جوڑی کافی پسند آتی ہے اور وہ ہر تصویر پر جم کر پیار برساتے ہیں۔


کاجل اگروال کو آخری مرتبہ فلم ممبئی ساگا میں دیکھا گیا تھا۔ اس فلم میں ان کے علاوہ عمران ہاشمی اور جان ابراہم اہم کردار میں تھے۔


کاجل اگروال نے بالی ووڈ اور ساوتھ کے کئی بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ ملک بھر میں مقبول ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: ایسی ادا کا رائیں جن کی شا دی نہ ہو سکی۔۔وجہ جا ن کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جا ئے گا

مزیدخبریں