بری ٹیسٹ سیریز بابر اعظم پر بھاری پڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) زمبا بوے سے ٹیسٹ سیریز بابر اعظم پر بھاری پڑ گئی، بیٹسمین رینکنگ میں ٹاپ 10 سے اخراج کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے زمبابوے کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کیا،دونوں بار ٹیم نے اننگز سے فتح سمیٹی، سیریز میں جہاں اچھا پرفارم کرنے والوں کو رینکنگ میں فوری صلہ ملا،وہیں کپتان بابر اعظم کیلیے کچھ اچھی خبر نہیں ہے،ان کا بیٹ دونوں میچز میں خاموش ریا،ایک درجہ مزید تنزلی کی وجہ سے وہ اب دسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
محمد رضوان کو بھی تنزلی کا سامنا رہا جس کی وجہ سے وہ 20 ویں درجے پر آگئے،دوسرے ٹیسٹ میں 215 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے والے عابد علی ایک ساتھ 38 درجے کی جست لگاتے ہوئے 40 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
اسی میچ میں 126 رنز کی اننگز کھیلنے والے سینئر بیٹسمین اظہر علی کو 4 درجے ترقی نے 16 ویں نمبر پر رسائی دلا دی ۔ادھر بولرزرینکنگ میں پاکستانی پیسرز حسن علی، نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے زمبابوے کے خلاف تاریخ ساز پرفارمنس کی بدولت کیریئر بیسٹ پوزیشن حاصل کرلی،یہ تینوں ایک ہی ٹیسٹ اننگز میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے اولین بولرز بنے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کا پانچواں نمبر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یونس خان کی وطن واپسی پر طیارے میں بنائی گئی جیت کے جشن کی ویڈیو وائرل ہوگئی