بحیرہ عرب میں سمندری طوفان۔۔ماہی گیروں کو گہرے سمندر سے دور رہنے کی ہدایت

May 13, 2021 | 19:56:PM

(24نیوز) محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کی گھنٹی بجا دی اور ماہی گیروں کو کل 14مئی سے گہرے سمندر میں جانے سے گریز کر نے کی ہدایت کر دی۔ 
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں ہوا کا کم دباو¿ بن چکا ہے، ہوا کا یہ کم دباو¿ کراچی سے 1440 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔
آئندہ 36 گھنٹوں میں ہوا کم دباو¿ مزید طاقتور ہو کر ڈپریشن میں تبدیل ہوجائے گا،اور 16 مئی تک ڈپریشن سمندری طوفان بن جائے گا، محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق سمندری طوفان کا نام توکتے ہے، میانمار نے یہ نام تجویز کیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق تاحال پاکستانی ساحلی پٹی کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔
یہ بھی پڑھیں۔عید پر ٹیلی فونک سیاست ۔۔ شہباز شریف کے بلاول،فضل الرحمان سمیت قومی رہنماﺅں کو فون

مزیدخبریں