(24نیوز)کشیدہ صورتحال کی وجہ سے برٹش ایئرویز نے بھی اسرائیل کیلئے پروازیں منسوخ کردیں۔
برٹش ایئرویز کا کہنا ہے کہ ہمارے لئے اپنے مسافروں کی زندگی زیادہ اہم ہے ۔راکٹ حملوں کے بعد تل ابیب کی صورتحال بہت خراب ہے۔ اس لئے وہ فی الحال اپنی پروازیں بند کررہے ہیں ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی فضائی کمپنیوں ڈیلٹا ایئرلائنز، امیرکن ایئرلائنز اور یونائٹڈ ایئرلائنز نے بھی تل ابیب کیلئے اپنی پروازیں منسوخ کردی تھیں۔
واضح رہے کہ فلسطینیوں کے یروشلم مارچ کو روکنے کیلئے اسرائیل نے فلسطینیوں پر قیامت ڈھائی ہوئی ہے۔فلسطینی علاقوں پر فضائی حملوں سے پوری علاقے میں تباہی مچی ہوئی ہے۔اب تک تقریباً 90فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔اسرائیلی حملوں کے جواب میں حماس کی جانب سے مزاحمت جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔بٹ کوائن کرنسی قبو ل نہیں کرینگے۔۔ایلون مسک کی ٹویٹ کے بعد قیمت 10 فیصد گر گئی
برٹش ایئرویز نے بھی اسرائیل کیلئے پروازیں منسوخ کردیں
May 13, 2021 | 20:09:PM