(24 نیوز)ٹریفک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ عید کے دنوں میں شہریوں کے چالان نہیں کئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی اولاہور سید حماد عابد نے وارڈنز کو عیدالفطر کے تینوں دن چالان کرنے سے روک دیا۔سی ٹی او نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر ٹریفک قوانین کی معمولی خلاف ورزی پر شہریوں کو آگاہی دیتے ہوئے وارننگ دی جائے گی۔جبکہ ون ویلنگ اور کم عمر ڈرائیورز کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔سیف سٹیز کی جانب سے بھی عید کے ایام میں ای چالان ڈیفالٹرز گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ روک دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے تمام ن لیگیوں کو ایک آدمی کی تلاش پر لگا دیا۔۔کیوں؟