چودھری برادران نے نماز عید گجرات میں ادا کی۔۔ وطن عزیز کے دفاع و ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کیں

May 13, 2021 | 20:50:PM

(24 نیوز)چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی، مونس الٰہی،حسین الہی، سالک حسین، شافع حسین، راسخ الٰہی اور دیگر رہنما ئو ں نے عید سادگی سے منائی۔
 تفصیلات کے مطابق چودھری برادران نے نماز عید گجرات میں سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے ادا کی۔ اس موقع پر فلسطینی اور کشمیری بھائیوں، کورونا متاثرین اور وطن عزیز کے دفاع و ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ 
چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اس پرمسرت موقع پر مستحق افراد کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں تاکہ ان کی محرومیاں کم ہو سکیں۔ یہ عید روائتی انداز کی بجائے کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے سادگی سے منائی جائے۔ عیدکے موقع پر ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں اور ان کی جدوجہد کو یاد رکھناہے۔ چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل نکالے بغیر خطے میں امن کا خواب نہیں دیکھا جاسکتا۔ مسجد اقصیٰ اور فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
اس مو قع پر مسلم لیگ ق کے مر کز ی رہنماءچودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ یقینا یہ مشکل وقت ہے احتیاط کے ذریعہ کورونا سے بچنا ہے۔ اسرائیل میں صیہونی فوجیوں کی بربریت پر عالمی برادری کی خاموشی نہایت افسوسناک ہے۔ قبلہ اول کی بے حرمتی پر کوئی مسلمان خاموش نہیں رہ سکتا۔ انسانی حقوق کے ادارے اسرائیلی دہشت گردی کا نوٹس لیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا فلسطینی صدر کو فون۔۔مکمل حمایت کی یقین دہانی۔۔اسرائیلی حملوں کی مذمت

مزیدخبریں