خفیہ اطلاع پر4500 مردہ مرغیاں برآمد۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
مردہ مرغیاں فروخت کرنے والوں کے خلاف فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں مردہ مرغیاں برآمد کرلی ہیں۔فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام نے بتایا کہ چارسدہ روڈ پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں دکانوں سے تقریبا 4500 مردہ مرغیاں برآمد کی گئی ہیں۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ مردہ مرغیوں کو ذبح کرنے کے بعد مارکیٹ میں سپلائی کیا جارہا تھا کے ملزمان رنگے ہاتھوں دھر لئے گئے،کارروائی میں تین دکانیں سیل کردی گئی ہیں جبکہ چار افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام کا کہنا تھا کہ کہ مردہ مرغیاں ذبح کرکے مارکیٹ میں سپلائی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو معیاری، محفوظ اور حلال مرغیوں کا گوشت فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خوفناک ٹریفک حادثہ، 12 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی