بچہ جلد پیدانہ کرنے پر والدین کا بیٹے پر انوکھا مقدمہ

May 13, 2022 | 10:52:AM
 بچہ جلد پیدانہ کرنے پر والدین کا بیٹے پر انوکھا مقدمہ
کیپشن: بچہ جلد پیدا نہ کرنے پر مقدمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ایک شخص نےاپنے اکلوتے بیٹے اور اسکی بیوی کیخلاف انوکھا مقدمہ دائر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ایک سال کے اندر بچہ پیدا کریں یا 5 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز گل کی اہلیہ سے متعلق بڑا انکشاف


سرکاری محکمے سےریٹائرڈ  62 سالہ سنجیو پرساد سنہا اور ان کی اہلیہ سادھنا پرساد سنہا نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے پر اپنی زندگی بھر کی کمائی خرچ کردی۔ جس میں 65ہزار ڈالر کا پائلٹ ٹریننگ کورس اور تھائی لینڈ کے فائیو اسٹار ہوٹل میں شادی کا انعقاد بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چودھری شجاعت کا صاحبزادہ بڑے عہدے پر فائز