عمران خان کی گرفتاری کا اشارہ مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا ۔ان کا کہناتھا کہ حکومت او رکابینہ نے فیصلہ کرنا ہے ،اگر اتحادی حکومت نے عمران خان کی گرفتاری کا فیصلہ کیا تو بالکل عمران خان کو گرفتار کیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ ایک فراڈ اور جھوٹ ہے ،ہم پر اس کا کوئی پریشر نہیں ہے ،ان کا کہناتھاکہ حکومت نے فیصلہ کرنا ہے ۔یہ کوئی مسئلہ نہیں اس کو قابو کرلیا جائیگاکسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیا جائیگا۔عمران خان کی گرفتاری یا نظر بندی کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ فیصلہ اتحادی حکومت اور کابینہ نے کرنا ہے ،اگر فیصلہ کیا گیا تو اسے گرفتار یا نظر بند کیا جائیگا۔
لندن میں نوازشریف کیساتھ ملاقات کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ ہماری معیشت کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں ،لانگ مارچ بھی ہے ، بجٹ بھی آنیوالا ہے تو یہ کیسے ممکن ہے کہ ہم اپنی لیڈر شپ سے مشاورت کے بغیر سب کچھ کرلیں ؟لندن میں کوئی فیصلے ہونے نہیں جارہے بلکہ ہم مشاورت کیلئے آئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: آئین شکنوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا، رانا ثنا اللہ